ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / سوئس فوج کی دل کش خواتین کی متنازعہ سیلفی تصاویرمنظرعام پر،حکومت نے پابندی عائدکی

سوئس فوج کی دل کش خواتین کی متنازعہ سیلفی تصاویرمنظرعام پر،حکومت نے پابندی عائدکی

Wed, 28 Dec 2016 18:29:05  SO Admin   S.O. News Service

زیورخ:28/دسمبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سوئٹزرلینڈ کی فوج سے تعلق رکھنے والی خوب صورت خواتین اہل کاروں کی سیلفی تصاویر کے سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر پھیل جانے کے بعد.. فوج کی قیادت نے دوران ملازمت اس نوعیت کی تصاویر پر پابندی عائد کر دی ہے۔برطانوی اخبار "دی ڈیلی مِرر" نے سیلفی تصاویر کے بارے میں ایک رپورٹ شائع کی ہے جو خوبصورت فوجی اہل کاروں کے درمیان ایک نیا مظہر بن چکا ہے اور یہ اہل کار اس جنون کی لپیٹ میں اصول و ضوابط کی پاسداری بھی بُھول جاتی ہی۔اخبار کے مطابق سوئس فوج نے رواں ماہ کے اوائل میں ایک مہم کا آغاز کیا جس کا مقصد فوج میں بھرتی ہونے والی اُن نئی خواتین اہل کاروں کا پتہ چلانا ہے جو دیوانگی کی حد تک فوجی وردی میں اپنی سیلفی تصاویر پھیلانے کا شوق رکھتی ہیں۔
سوئس فوج کی ایک سابق خاتون اہل کار جو اپنی سیلفی تصاویر نشر کرنے کی عادی تھیں، ان کا کہنا ہے کہ وہ 400مردوں کے درمیان اکلوتی خاتون تھیں اور انہوں نے مذکورہ مردوں کے بیچ بتہرین وقت گزارا جو ایک شان دار تجربہ تھا۔سوئس فوج کے ترجمان کے مطابق سوشل میڈیا پر فوجی اہل کاروں کی جانب سے کسی بھی نوعیت کی غیر مناسب عبارتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی بالخصوص جن میں جنسی مفہوم کے الفاظ شامل ہوں گے۔ترجمان نے مزید بتایا کہ فوج کی قیادت عسکری وردی میں سیلفی تصاویر کو روکنے کا مصمم ارادہ رکھتی ہے اور اس قسم کی تصاویر کے خواہش مند اہل کاروں کو پہلے اپنی قیادت سے اس کی اجازت لینا ہوگی۔


Share: